لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں کینال روڈ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا کہ لوڈر رکشوں نے اِنتہائی خطرناک انداز لوڈنگ کی ہوتی ہے، لوڈر رکشوں پر لوڈ سریے، لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، حادثہ کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں، کینال روڈ سمیت شہر بھر میں ایسے رکشوں کے خلاف مقدمات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، لوڈر رکشہ باڈی سے باہر ہرگز کوئی چیز لوڈ نہ کریں۔ انہوںنے دھرمپورہ، مغلپورہ، ٹھوکر نیاز بیگ پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے کارروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حفوظ سفر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔