لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سْپر لیگ کے کھلاڑیوں کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسے مقامی ہوٹل آمدتک ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ہمراہ موجود رہے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف ودیگر افسران بھی ہمراہ موجودتھے۔ اس قبل ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موقع پرموجود پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ افضال احمد کوثر نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے گفتگو کی اور انہیں الرٹ ہوکر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ لاہور پولیس کی جانب سے ائیرپورٹ کے گردونواح،ٹیموں کے روٹ وقیام گاہ پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔کرکٹ کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔انہوںنے کہا کہ لاہور پولیس میچز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پوری طرح تیار ہے۔کھلاڑیوں کی قیام گاہ پر2ایس پیز سمیت 700سے زائد افسران و جوان سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ مقامی ہوٹ کے گردونواح ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی مسلسل پٹرولنگ جاری ہے۔سیف سٹی اتھارٹیز وسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی کئے جارہے ہیں۔