لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین کی سربراہی میں وفد نے اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین محمد وسیم چودھری سے ملاقات کر کے زیر التواء کیسز سمیت ٹیکس دہندگان کو درپیش دیگر مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر چودھری امانت بشیر،عبدالرحمن خواجہ،محمد احمد میاں،محمد آصف سمیت دیگر عہدیدار اورممبران بھی موجود تھے۔ چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل نے کہا کہ ملک کے 32لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے شہری ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا قانون پر اعتماد بڑھانے کیلئے ہمارا کام انہیں عزت واحترام دینے کے ساتھ انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آسکیں۔
ٹیکس بارز کا حکومتی ٹیکس اہداف پورا کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے جنہیں ہمیشہ سراہا جاتا ہے ۔پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین اے ٹی آئی آر محمد وسیم چودھری سے زیر التواء کیسز ِانکم ٹیکس آرڈرینس 2022پر گفتگو ہوئی ہے ۔امسال بجٹ میں نئے لگائے گئے ٹیکسز جن میں سپر ٹیکس ، ایموویبل پراپرٹی سمیت دیگر ٹیکسز شامل ہیں پر بے پناہ کیسز دائر ہو رہے ہیں، ان کیسز کے بروقت فیصلے ہونے ضروری ہیں،ہزاروں کیسز التوا ء کا شکار ہیں ،ٹربیونل فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کا واحد ادراہ ہے جو بروقت فیصلے کر کے ٹیکس دہندگان اور محکمے کا وقت بچا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ 70فیصد ٹیکس دہندگان ریلیف کی امیدیں وابستہ کرتے ہوئے ٹربیونل میں آتے ہیں ، بنچ اور بار کا چولی دامن کاساتھ رہا ہے جو مل کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کی طرف سے چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل وسیم چوہدری کو تعیناتی پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
زیر التواء کیسزدیگر مسائل کو جلد حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کی جائیگی:اپیلٹ ٹربیونل ریو نیو
Feb 25, 2023