بلیغ الرحمن کی دعوت پر ایس او ایس ویلج کے بچوں کا گورنر ہائوس لاہور کا دورہ


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی دعوت پر آج ایس او ایس ویلج کے بچوں نے گورنر ہائوس لاہور کا دورہ کیا۔گورنر پنجاب کی اہلیہ نے بچوں کو گورنر ہائوس میں آنے پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ بے سہارا  بچوں کی خدمت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ اسلام بھی ہمیں بے سہارا بچوں کے ساتھ شفقت اور محبت کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر ایسے بچوں کو معاشرے کا ایک فعال اور ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ہمارے معاشرے میں بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کردار سازی کی بھی بہت ضرورت ہے۔ بے سہارا بچے ایس او ایس جیسے اداروں میں بہتر تعلیم و تربیت کے بعد معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیگم گورنر پنجاب نے بچوں کو گورنر ہاس کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ایس او ایس ویلج کے بچوں نے گورنر پنجاب کی اہلیہ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب نے بچوں میں مختلف تحائف بھی تقسیم کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...