تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹا یا جائے :مولانا عزیز الرحمن ثانی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ایک بدنام زمانہ قادیانی وقاص نتھوکہ کوپنجاب میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر تعیناتی کی خبروں پر گزشتہ روز احتجاج کیا اور مذمتی قرادادیں منظور کرائیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی قادیانی کو کلیدی عہدہ پر تقرر اسلامیان پاکستان کے حقوق پر ڈاکہ زنی ہے اگر حکومت نے ایک بدنام زمانہ قادیانی کو کسی بھی اعلیٰ عہدہ پر لگایا تو اسلامیان پاکستان حکومت کے اس عمل کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے اور حکومت کی اس بدترین قادیانیت نوازی کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔ علماء نے کہا کہ تمام کی پوسٹوں اور کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹا یا جائے کیوں کہ مصور پاکستان حضرت علامہ محمداقبال نے فرمایا تھا کہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،میاں محمدرضوان نفیس، مولانا محمداشرف گجر، مولانا قاری محمد حنیف کمبوہ، مولاناخالد محمود،مولنا عبدالعزیز، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری فضل الرحمن، مولانا ظہیر احمد قمر، مولانا زبیر جمیل، مولانا عبدالشکور یوسف، مولانا مسعود احمد، قاری ظہورالحق، مولانا عابد حنیف کمبوہ، مولانا سعید وقار، قاری محمداقبال سمیت کئی خطباء نے گزشتہ روزاجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...