لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کے بعد نرسنگ کے امتحانات میں بھی اصلاحات کا آغاز کردیا۔ جن کے تحت پوسٹ آر این اور بی ایس سی نرسنگ امتحانات کیلئے سوالات کا نیا بینک بنے گا۔ اس مقصد کے پیش نظر جدید طریقوں سے امتحانی سوالات کی تیاری کیلئے فیکلٹی کی تربیت بھی شروع کردی گئی۔نرسنگ اساتذہ کیلئے یو ایچ ایس میں خصوصی ورکشاپس کاآغاز کردیا گیا ہے۔ہر ورکشاپ میں 30سے زائد اساتذہ کو سٹرکچرڈ معروضی سوالات بنانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ورکشاپس کا انعقاد یو ایچ ایس کے شعبہ امتحانات کی جانب سے کیا گیا ہے۔