وزیر اطلاعات کی زیر صدارت اجلاس ،کمپیوٹر ٹیبلیٹس خریداری منسوخ کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی زیر صدارت اجلاس میں مجلس ترقی ادب کے قندیل پراجیکٹ کیلئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے کمپیوٹر ٹیبلیٹس کی خریداری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مجلس ترقی ادب اور بزمِ اقبال کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں سیکرٹری انفارمیشن و کلچر علی نواز ملک، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر نازیہ جبین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا کہ ٹیبلیٹس کی خریداری پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے اعلیٰ ادب کی نایاب کتابوں کو ڈیجیٹائز کرکے ویب سائٹ پر عوام کو فراہم کی جائیں۔ صوبائی وزیر نے مجلس ترقی ادب اور بزمِ اقبال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم دیا۔ عامر میر نے کہا کہ مجلس ترقی ادب سے متعلق قانون کی منظوری میں حائل پیچیدگیوں کو دور کیا جائے اور بزم اقبال عمارت کی تعمیر کیلئے منظور شدہ فنڈز فوری جاری کروانے اور سالانہ ادبی ایوارڈ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ عامر میر نے کہا کہ مجلس ترقی ادب اور بزمِ اقبال کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل جلد کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...