کبیروالا و نواح میں گداگروں کی یلغار‘ منفی سرگرمیوں میں بھی ملوث

Feb 25, 2023


جودھ پور (نمائندہ خصوصی) کبیروالا و نواحی علاقوں میں گداگروں کا راج ہے خوبرو بھکارنیں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں نوجوان نسل کو بہلا پھسلا کر جنسی خواہشات بھی پوری کرواتی ہیں گدا گر خواتین سٹریٹ کرائم اور گھروں میں چوریوں بھی کرواتی ہیں منشیات فروشی کا دھندہ اور اسلحہ کی سمگلنگ بھی یہی خواتین کرتی ہیں ان خواتین نے معصوم بچوں کواغواء  کرنے کے لئے گروہ بھی بنا رکھے ہیں جس سے بعد میں بھاری تاوان وصول کرتی ہیں،بھیک مانگنے کے لئے علاقہ بھی ایک دوسرے میں بانٹے ہوتے ہیںمتعدد بار عوام نے اعلی حکام کو باور بھی کروایا ہے لیکن کوئی شنید نہیں ہوئی ،عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں