ملتان ( سماجی رپورٹر )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2022-23ء کے دوران 4لاکھ سے زائدجلنے اور خراب ہونے والے میٹرز تبدیل کئے ہیں۔ ان میں 3لاکھ88 ہزار 817سنگل فیزاور14ہزار 875تھری فیزمیٹرز شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بلوں کے اجراء کے لئے خراب اور جلنے والے میٹرز ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کئے جارہے ہیں۔