گگومنڈی(نامہ نگار) 257/ای بی کے رہائشی مدثر علی نے تھانہ گگومنڈی پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے والد ذوالفقار کے ہمراہ گھر کے دروازے پر کھڑا تھا کہ اس دوران اس کا دادا محمد طفیل اور چچا محمد اقرار مسلح پسٹل آ گئے اور اور آتے ہی سیدھی فائرنگ کر دی جس سے میرے والد ذوالفقار شدید زخمی ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
وراثتی جائیداد کا تنازعہ،والد نے فائرنگ کر کے بیٹے کوزخمی کر دیا،مقدمہ درج
Feb 25, 2023