وہاڑی(نامہ نگار)پادری بنیامین آل ورکرز اتحاد بلدیہ کے چیف ایگزیکٹو چودھری عنایت جنرل سیکرٹری بابر شوکت نے کہا ہے کہ 9 اپریل کو ہمارا مقدس تہوار ایسٹر صدر عارف علوی کی طرف سے ووٹنگ کے لئے یہ تاریخ دینا مسیحی برادری کو ووٹنگ کے عمل سے باہر رکھنے اور بڑی اقلیت کے خلاف منظم سازش کے مترادف ہے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نوٹس لیکر فوری تاریخ تبدیل کرکے مسیحوں میں پائی جانے والی تشویش دور کریں ورنہ مسیحی برادری متفقہ لائحہ عمل تشکیل دے کر احتجاج کرے گی جس کی ذمہ داری ملک کے تمام بڑوں پر عائد ہوگی۔