جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے سپروائزر کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت سینئر کوآرڈینیٹر محمد اشفاق ،شاہد اقبال اور ساجد علی گل نے کی۔اجلاس میں سینئر کوآرڈینیٹر محمد اشفاق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کی تمام شمار کنندگان اور سپروائزر کو ٹریننگ دے دی گئی، سبھی کو ٹیب اور مردم شماری کے متعلقہ مواد فراہم کر دئیے گئے ہیں اسکے علاوہ دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آپ کے تمام مسائل کے حل لئے بھرپور توجہ دی گئی، آپ کو روزانہ کی بنیاد پر سفری سہولیات فراہم کرنے کا انتظامات کئے جا رہے ہیں فیلڈ میں ممکنہ مسائل فوری حل کر دئیے جائیں گے مزیدانہوں نے کہا کہ مردم شماری کو ملک کی منصوبہ بندی کے لئے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اپنے فرائض دل جمعی، ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی کے تحت سرانجام دیں۔
مردم شماری ملکی منصوبہ بندی کا اہم ذریعہ‘ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں
Feb 25, 2023