خان گڑھ‘گلاب والہ (خبرنگار‘نامہ نگار) سابق تحصیل ناظم و سربراہ ڈوگر برادری سردار آباد ڈوگر کی نماز جنازہ گزشتہ روز خانگڑھ میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر مملکت نوابزادہ افتخار احمد خان نوابزادہ منصور احمد خان نوابزادہ بلال احمد خان سردار عون حمید ڈوگر ملک قسور لنگڑیال علمدار قریشی معظم جتوئی شیخوپورہ کے ایم این اے عرفان ڈوگر اور حلقہ کی دیگر سیاسی شخصیات چوہدری عدنان خالد سید جمیل شاہ بخاری امتیاز علیم قریشی ڈاکٹر عبدالرشید شیخ ‘ شیخ رضوان فضل‘ ریاض بخاری‘قیصر حسنین‘ الطاف سلیم و دیگر صحافتی برداری اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ متوفی کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ ان کے بیٹے جواد ڈوگر نے پڑھایا تاجر برادری نے سردار آباد ڈوگر کی وفات کے سوگ میں شٹر ڈاؤن رکھا ۔
سابق تحصیل ناظم سردار آباد ڈوگر کی نماز جنازہ ادا ‘ خان گڑھ میں شٹرڈاؤن
Feb 25, 2023