چیئر مین ہلال احمر کا دورہ سندھ برانچ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

Feb 25, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار )ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کا دورہ سندھ برانچ، چیئرپرسن فرزانہ نائیک، سیکرٹری کنور وسیم اور منیجمنٹ بورڈ ارکان نے استقبال کیا۔اس موقع پر نیشنل ہیڈ کوارٹرز کے کراچی سے تعلق رکھنے والے منیجمنٹ بورڈ ارکان جمیل احمد خان، بلال عقیل، سید ہاشم اے حسن اور خلیل احمد موریجو بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل ہلال احمر عبیداللہ خان نے سندھ میں جاری امدادی آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے بھرپور سپورٹ کے باعث ریسکیو اور ریلیف ورک میں کامیابی کو سراہا گیا. اس موقع پر ضلعی برانچوں کو متحرک، فعال اور مستحکم بنانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی. ویئر ہاو¿س کے حوالے سے جوائنٹ حب بنانے پر اتفاق کیا گیا تا کہ بلوچستان کو بھی رسائی سہل ہو سکے۔ چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے سندھ برانچ کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔برانچ کو درپیش جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔سندھ برانچ کی چیئر پرسن فرزانہ نائیک کو دورہ نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی بھی دعوت دی گئی۔سردار شاہد احمد لغاری نے نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے مثبت کردار بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا تاکہ ہم عالمی ڈونرز کی نظر میں متحد، مستحکم، فعال اور متحرک نیشنل سوسائٹی کے طور پر اپنی ساکھ برقرار رکھ سکیں ۔نیشنل ہیڈ کوارٹرز بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے سندھ برانچ کے جملہ مسائل حل کیے جائیں گے اور بھرپور تعاون کے ذریعے اپنی ساکھ اور امیج میں اضافہ کیا جائے گا۔ نیشنل چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے 10ہزار ڈینگی ٹیسٹنگ کٹس اور اسی تعداد میں مچھر مار اسپرے بھی برانچ چیئرپرسن کے حوالے کیے.اس موقع پر فرزانہ نائیک نے شکریہ ادا کیا اور چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
 دورہ 

مزیدخبریں