کرم پور (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی وہاڑی محمد فرقان صدیقی نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ دیہی و بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز اوردیگر عملہ کی کمی پوری کرکے ادوویات ،سانپ کتے کاٹے کی ویکسن ،میڈیکل انسٹومنٹ فراہم کی گئی ہیں ۔ صحت کی سہولیات کی فراہمی ،ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جارہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے مقامی تاجران سے ملاقات میں کہی۔