گنوئیں کوٹھی پٹرولنگ پولیس کی ناقص کارگردگی، ڈکیتیاں معمول، اہل علاقہ سراپا احتجاج


شجاع آباد(تحصیل رپورٹر) موضع کھاکھی، پنجانی کنڈا رحیم بخش کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے بنائی گئی گنوئیں کوٹھی پر پٹرولنگ پوسٹ کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے آئے روز ہونیوالی ڈکیتیوں میں اضافہ  ایک ماہ میں چار بڑی ڈکیتیاں مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ نے علاقے میں خوف کی فصا قائم کردی ہے اہل علاقہ ملک نواز‘ ملک بشیر‘عرفان سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ  اس سے قبل بھی ناقص کارگردگی پر گنوئیں کوٹھی پٹرولنگ پوسٹ کے ایک ہی ساتھ سات اہلکاروں کو معطل کیاگیا ،اہل علاقہ نے آئی جی وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر کارروئی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن