ادویہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ‘ غریب کیلئے علاج بھی مشکل ہو گیا

 ٹبہ سلطان پور ( سٹی رپورٹر ) ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے علاج کرانا بھی مشکل ہوگیا ہے, مہنگائی کے باعث ہر روز اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں, پین کلر کا جو پتا 60 روپے کا ملتا تھا وہ اب بڑھ کر 120 سے 130 روپے کا ہوگیا ہے نزلہ, زکام ,کھانسی سمیت شوگر, بلڈ پریشر اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث بیمار آدمی کے لئے اس قدر مہنگی ادویات کی خریداری بھی مشکل ہو چکی ہے میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیاں ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافے کا جواز بتا کر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں مہنگائی کے ستائے شہریوں نے کہا حکومت غریبوں کا خیال کرے اس اقدام پر حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن