لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چان ہاؤ چنگ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار لتیشا چن پر مشتمل چائینز تاپئے کی جوڑی ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں فاتح جوڑی نے کو کو گف اور جیسیکاپیگولا پر مشتمل امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
کوارٹر فائنل میچ میں چان ہاؤ چنگ اور لتیشا چن نے کو کو گف اور جیسیکاپیگولا کو 1-6 اور 3-6 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔