لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطراوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مینز سنگلزکوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر گزشتہ سال جون کے بعد اپنے پہلے اے ٹی پی سیمی فائنل میں رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 35سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 70ویں نمبر پر ہیں۔ اینڈی مرے نے کہا کہ وہ اپنے دورہ قطر کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، یہ میرے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا۔ رواں سال کا آغاز بہت اچھا کیا، آسٹریلین اوپن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑا مقصد لے کر چل رہا ہوں ۔ وہ آخری بار سٹٹ گارٹ اوپن میں کسی اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔