اے سی جہانیاں کا سکول ‘ ہسپتال  اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ 

Feb 25, 2023

جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اقراء  مصطفیٰ نے گورنمنٹ مڈل سکول غیریب آباد ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور آراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ، تعلیم کے معیار کا جائزہ لیا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ریکارڈ کی چھان بین کی، شعبہ حادثات ، آؤٹ ڈور اور وارڈز میں مریضوں سے سروس ڈیلیوری کے بارے میں دریافت کیا اور حاضری روسٹر کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر زوہیب صادق نے تفصیلی بریفنگ دی‘ اراضی ریکارڈ سنٹر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفیٰ نے سائلین سے مسائل دریافت کئے۔

مزیدخبریں