ہفتہ وار مہنگا ئی میں 2.78فیصد اضافہ ، 33اشیا ء مہنگی ، 6سستی ، 12 کے نرخ بر قرار 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ہفتہ وار شرح 41.54 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، مہنگائی میں اضافہ اشیاء خور و نوش کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 33 اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر طبقہ 44 ہزار روپے سے اوپر ماہانہ آمدنی والا رہا، 44 ہزار سے زائد ماہانہ آمدنی والوں کیلئے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 42.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، فی کلو گھی 605 روپے 30 پیسے ہو گیا۔ زندہ مرغی فی کلو قیمت 23 روپے 55 پیسے اضافے سے 469 روپے 81 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے 10 روپے 37 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، چینی کی فی کلو اوسط قیمت 3 روپے 15 پیسے بڑھ گئی۔ دال ماش ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہو کر 417 روپے 18 پیسے فی کلو ہو گئی۔  سگریٹ 76.45 فیصد مہنگا ہو گیا۔ دہی، تازہ دودھ، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ آٹا، دال مونگ، گڑ، آلو کی قیمتیں بھی بڑھیں، پیاز کی قیمت میں 13.84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 0.81 فیصد سستا ہوا۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ملک میں گھی کی فی کلو اوسط قیمت 605 روپے 30 پیسے پر پہنچ گئی۔ ایک کلو چینی سوا تین روپے اور ایک کلو دال ماش مہنگی ہو کر 418 روپے کی ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران کیلئے 10 روپے 37 پیسے فی درجن مہنگے ہو گئے۔ سگریٹ 76.45 فیصد مہنگا ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...