اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 22 ہزار 4 سو سے زائد عازمین ڈالرز جمع کرانے پر حج قرعہ اندازی کے بغیر حج کریں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کا 25 فیصد کوٹہ سپانسر شپ سکیم کے تحت ڈالر دینے والوں کیلئے مختص ہو گا۔ پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کرانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جاسکیں گے۔ وزارت خزانہ نے حج اخراجات کیلئے ڈالرز کے انتظام سے معذرت کر لی تھی۔ ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت نے 40 کے بجائے 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ کیا۔
ڈالر میں اخراجات جمع کرانے والے عازمین بغیر قرعہ اندازی حج کر سکیں گے
Feb 25, 2023