اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستیں 3 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستیں تین مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردیں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہوں گے، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن