اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) امریکا نے کیوبا میں واقع بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل میں قید 2 پاکستانی بھائیوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ وطن پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایا ہے عبدالرحیم ربانی کو القاعدہ کے لیے سہولت کاری جبکہ ان کے بھائی محمد احمد غلام ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی اور سفری سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی گوانتانامو میں قیدیوں کی تعداد میں بتدریج کمی کرنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ تمام قیدیوں کی رہائی کے بعد اس جیل کو مستقل طور پر بند کیا جاسکے۔ بیان میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی تعداد کو کم کرکے گوانتانامو بے کو بند کرنے کی امریکی کوششوں کی حمایت پر حکومت پاکستان اور دیگر شراکت داروں کو سراہتے ہیں۔
گوانتانامو جیل سے 2 پاکستانی بھائی رہا‘ وطن پہنچ گئے
Feb 25, 2023