ٹنڈوالہ یار (رپورٹ: راجہ جاوید خانزادہ) ٹنڈوالہ یار میں بڑھتی وارداتوں سے جہاں عام شہری پریشان ہے وہی تاجر بھی پریشان ہوگئے۔ مسلح افراد دن دیہاڑے یا رات کی اوقات میں با آسانی تاجروں، صحافیوں، مزدوروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے لگے گزشتہ روز میروہ روڑ پر قائم عبدالغنی پارک کے سامنے سے نامعلوم مسلح افراد گھر کے باہر بیٹھے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سابق صدر توفیق احمد قائمخانی سے ان کا قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ،ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ روڈ پر قائم کمبوہ مارکیٹ میں 6 نامعلوم مسلح ڈاکو نور علی خواجہ کی کریانہ کی دوکان میں داخل ہوکر دوکان کے مالک اور عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 2 لاکھ روپے نقد دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،مذکورہ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پولیس کو ملنے کے باوجود پولیس نے تاحال تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی رہزنی کی وارداتوں پر شہریوں تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہریوں نے انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی رہزنی کی وارداتوں پر کنٹرول کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
ٹنڈوالہٰیار:جرائم کی وارداتوں میں اضافہ،شہری پریشان
Feb 25, 2023