اسلام کوٹ (رپورٹ: ریاض سکندر) اسلام کوٹ میں پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج، شدید نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے اور خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف ملکانی برادری سے تعلق رکھنے لوگوں اور ان کے حمایتیوں مولابخش ملکانی، سراج الدین، ممتاز، رحمت اللہ، محمد حیات ملکانی، غلام رسول شاہ، صالح اوٹھو اور دیگر نے اسلام کوٹ پریس کلب پر احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ: سیاسی بنیادوں پر ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بے قصور نوجوانوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ کاروباری سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ پولیس اہلکار سول ڈریس میں ان پر دھاوا بول دیا تاہم 15 سال سے کوچ کا اڈا چلا رہے ہیں، ایک بااثر سیاسی جماعت کے لوگ ہمارے اڈے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، انہوں نے شہر اسلام کوٹ میں اڈے چلانے والے صدر ملکانی سمیت ان کے 11 ساتھیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پر امن علاقے میں خلل پیدا کرنے والے ایس ایچ او ہٹا کر ان کے ساتھیوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کیئے جائیں۔
اسلام کوٹ ،پولیس زیادتیوں کے خلاف ملکانی برادری کا احتجاج
Feb 25, 2023