حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ ہوسڑی ڈی ایس پی و سب انسپکٹر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک علی اصغر آباد کالونی کے قریب سے منشیات فروش شاہد چوہان راجپوت کو چرس سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے1کلو500گرام چرس برآمد ہوئی،گرفتار منشیات فروش کے متعلق مزید معلومات و کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،ہوسڑی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب تھانہ بھٹائی نگرڈی ایس پی و سب انسپکٹرکی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ماروی گارڈن لنک روڈ کے قریب سے مین پوری فروش امتیاز چانڈیو کو گرفتار کرلیا گیاابتدائی تفتیش کے نتیجے میں مذکورہ ملزم نے خود کو مین پوری فروش ظاہر کیاگرفتار ملزم کے قبضے سے200عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی،بھٹائی نگر پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
حیدر آبادپولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی
Feb 25, 2023