لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حدود رحمت پور محلہ میں نامعلوم چوروں نے نجی ٹی وی نیوز چینل کے کیمرہ مین نوید سومرو کے بڑے بھائی نیاز سومرو کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں گھس کر ایک لاکھ روپے نقدی، ایل سی ڈی، بیٹری اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے واقعے کے متعلق تفصیلات معلومات کیں، اس حوالے سے نیاز سومرو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کسی رشتہ دار کی شادی میں شریک تھے کہ نامعلوم چور گھر میں گھس کر ایک لاکھ روپے نقدی، ایل سی ڈی اور بیٹری سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ چوروں کو گرفتار کرکے نقدی اور سامان واپس کیا جائے۔