اے سی سانگھڑ کیخلاف شفاف تحقیقات کرائی جائے، سید سارنگ شاہ


ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار)آل سندھ ریونیو ایمپلائز یونین ٹنڈو محمد خان کی جانب سے اے سی سانگھڑ جاوید ڈاھری کے خلاف ایف آئی آر اور سندھ میں ریوینیو ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف  مرکزی راہنمائوں کی اپیل پر ملازمین کی جانب سے ریونیو آفسز کو تالہ لگا کر مختیارکار کی آفس سے ریلی نکال کر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ریونیو ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سید سارنگ شاہ، پیر فیصل جان سرہندی اور عبدالزاق بھٹو نے کہا کہ اے سی سانگھڑ جاوید ڈاھری کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر رد کرکے غیر جانبدرانہ تحقیقات کرکے وقوعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے فوری گرفتار کرکے ریونیو ملازمین میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔انھوں نے مزید کہا کی ریوینیو ملازمین فیلڈ میں اپنی جان کے خطرے کے باوجود اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں پھر بھی ان کو ہراساں کیا جارہا ہے۔انھوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریوینیو ملازمین پر درج کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرکے ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن