خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان ایک بہت بڑے ڈرامہ باز ہیں شاہ محمد قریشی کی گرفتاری سے قبل عمران نیازی کو گرفتاری دینی چاہئے آصف علی زرداری کے خلاف غلط زبان استعمال نہ کریں یہ بات سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے پی ٹی آئی کی گرفتاریوں پر جیلانی ہاوس خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک عمران خان کا اسٹریٹ ڈرامہ ہے جو فلاپ ہو چکا ہے اور اگلے ہفتہ ختم ہو جائے گا ،عمران خان جو زبان استعمال کر رہے ہیں انہیں زیب نہیں دیتی وہ سیاست دان ہوتے تو وہ آصف زرداری سمیت کیسی کے خلاف بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے عمران خان جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہہ رہے تھے آج اسی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا ہوا ہے ،جس طرح وہ شیخ رشید کو کہا کرتے تھے کہ میں اس کو چپراسی بھی نہ رکھوں آج وہ اس کو بھی سینے سے لگا بیٹھے ہیں ،پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔