میہڑ (نامہ نگار) میہڑ سمیت ضلع بھر میں ضلعی پولیس اور سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی ،ایرانی تیل کا ٹینکر،چھالیہ، گٹکے سے بھری ہوئی کار اور منشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان،ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے میہڑ، رادہن اسٹیشن ، ضلعی جیل سیہون روڈ کے مقام خانپور جونیجو ککڑ سمیت مختلف علاقوں میں الگ الگ کارروائی کرکے چھاپے مارے گئے۔ سی آئی اے انچارج دادو علی اکبر چنہ کی سربراہی میں پولیس آفیسر سوڈھل خان سولنگی نے پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ جیل سیہون روڈ کے مقام پر ایرانی تیل کا ایک ٹینکر نمبر ایس ڈبلیو این۔138 پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق تیل اسمگلنگ کیا جارہے تھے۔ اور غیر قانونی تیل سپلائے کیا جا رہا تھا ۔پولیس نے ٹینکر تحویل میں لیکر 2 ملزمان ڈرائیور سکندر ڈاہری کنڈیکٹر شعیب سومرو کو گرفتار کرنے کی دعوی کرلی ہے۔ ملزمان کو تھانہ بی سیکشن میں لاک اپ کردیا گیا ہے۔ جبکہ پکڑا ہوا ایرانی تیل کا ٹینکر کسٹم آفیسر انسپکٹر مولا بخش اور دانش شیخ کے حوالے کیا گیا۔ادھر میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ کے سی آئی اے انچارج افتخار جمالی نے خانپور جونیجو شہر میں چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روک لیا، جس سے زیڈ اے چھالیہ،گھٹکا 8 عدد بورے ایک بورے میں 54 پیکٹ ٹوٹل 432 پیکٹ مضر صحت پیکٹ برآمد کئے گئے ،2 ملزمان احمد خان بھنڈ امان اللہ بھنڈ کو گرفتار کرکے تھانہ ککڑ میں مقدمہ درج ، ادھر میہڑ تھانہ بی سیکشن،تھانہ رادہن اسٹیشن۔ککڑ دادو تھانوں کے ایس ایچ اوز نور مصطفی پٹھان، امتیاز شاہ، اشفاق احمد منگی، بشیر احمد نے الگ الگ کارروائی کرکے 8 منشیات فروش ملزمان صفدر ڈہوٹ،علی اصغر بگھیو جاوید، عبدالرزاق اعوان،غلام مرتضی، محمد علی ھنگورو،ظہیرسولنگی منٹہار چانڈیو کو گرفتار کر لئے ، چرس،بھنگ اور مضر صحت چھالیہ، گٹکا بڑی تعداد میں برآمد ،مختلف علاقوں میں تھانوں پر مقدمات درج کر لئے، ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ۔ منشیات کی وجھ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہا ہے،پولیس پر فرض ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں۔کسی بھی کرمنل ملزم کو رعایت نہیں دینگے۔ جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔