کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اورکسٹم انفورسمنٹ نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران شراب کی 28500بوتلیں قبضے میں لے لیں،پکڑی گئی شراب کی مالیت 435ملین روپے کے لگ بھگ ہے،کارروائی میں7 اسمگلرزکوبھی گرفتار کیا گیا۔ ہیڈ کواٹرمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی میں کسٹم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈورعامراقبال خان کا کہناتھا کہ انٹیلی جنس پرمبنی انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب سے کشتی کے ذریعے اسمگل کی جانے والے 28500 شراب کی بوتلیں پکڑی گئی،جس کی مالیت 435ملین روپے ہے،ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 7 اسمگلرز کو گرفتار کیاگیا،جن کاتعلق سندھ اور بلوچستان سے ہے،ساحلی مقامات پرکئی غیرقانونی جیٹیز کا خاتمہ کردیا گیا ہے،مذکورہ معاملے پروزارت بحری اموراورصوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایک ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر بیشترجیٹیزلینڈنگ سائٹس اورلوڈنگ سائٹس کے طورپرپراستعمال کی جاتی ہے،اس وجہ سے مذید کارروائی کے لیے غیرقانونی جیٹیز کی نشاندہی بہت ضروری ہے، اس موقع پرکلکٹرکسٹم انفورسمنٹ عثمان باجوہ کا کہناتھا کہ کے میری ٹائم زونز میں غیر قانونی اورمجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے حکومت کے عزم اور پانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے میری ٹائم قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی ہم آہنگی کی کوششوں کا ثبوت ہے۔
شراب برآمد