کراچی: بچے کو بچاتے‘ گرین بس جنگلاتوڑ‘ فٹ پاتھ پر آگئی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب ٹریک پر خانہ بدوش بچہ آ گیا جس کی وجہ سے گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ناگن چورنگی کے پل کے نیچے گرین لائن کے ٹریک پر خانہ بدوش بچہ آ گیا تھا، گرین لائن بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آ گئی۔حادثے میں ڈرائیور اور خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔حادثے کے باعث ناگن چورنگی پل کے نیچے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔حادثے میں گرین بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا، متعدد مسافر بس کی کھڑکیوں سے باہر آئے۔ترجمان ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر حادثے کے بعد گرین لائن بس کے ٹریک کو بحال کر دیا گیا جس کے بعد بسیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ترجمان نے بتایا ہے کہ گرین لائن کی بس عبداللہ چوک سے بورڈ آفس کی طرف جا رہی تھی کہ ناگن چورنگی انٹر سیکشن پر اسے حادثہ پیش آیا۔ترجمان ایس آئی ڈی سی ایل کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔انتظامیہ کے مطابق حادثے کا شکار گرین لائن بس کو ہیوی مشینری کی مدد سے ٹریک سے ہٹا دیا گیا، حادثے کے باعث بس کو کافی نقصان پہنچا ہے۔پولس کے مطابق حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوئی تھی، جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔بس کے ٹکرانے کے باعث گرل کا کچھ حصہ ٹوٹ بھی گیا۔
گرین بس جنگلاتوڑ

ای پیپر دی نیشن