روہڑی(رپورٹ: اسلم سومرو) ریلوے اور ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی نے ایک شخص کی جان لے لی، لینس ڈاؤن چینل پل سے ایک شخص پیدل چلنے والا بلاک گرنے سے دریائے سندھ میں گرکر فوت،نعش تک نہ مل سکی،ایک شخص کے فوت ہونے کے بعد انتظامیہ اور ریلوے کو ہوش آگیا۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی اور سکھر کے جڑواں شہروں کو ملانے والے دریائے سندھ پرقائم پل اب لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے پل میں لوگوں کے پیدل چلنے کیلئے نصب لکڑی کے تختے اور سیمنٹ بلاک خستہ حالی کے بعد اب گرنا شروع ہوگئے ہیں جمعہ کے روز روہڑی لینس ڈاؤ ن چینل پل سے گذرتے ہوئے ایک شخص اچانک سیمنٹ کا بلاک ٹوٹنے کے باعث دریائے سندھ میں جاگرا اور ڈوب کر فوت ہوگیا،نعش کی تلاش کا کا کام جاری ہے،مذکورہ شخص کے پل سے گرنے کی اطلاع پر ریلوے اور ضلع انتظامیہ کے افسران جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اورانہوں نے جائے حادثہ کامعائنہ بھی کیا ،ریلوے اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو شہریوں اور سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے آئے روز پل کی حالت زار کے بارے میں شکایات کی جاتی رہیں لیکن انہوں نے کوئی نوٹس تک لینا گوارہ نہ کیا تھاآخری اطلاعات تک پل سے گرنے والے شخص کی تلاش جاری تھی۔
خستہ حال سکھر روہڑی پل پار کرتے ہوئے ایک شخص جاں بحق
Feb 25, 2023