ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن پروگرام پر موضوعاتی ورکشاپ 


اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ کمپنی کی رجسٹریشن ،فائلنگ اور کمپلائنس کے لیے ری ڈیزائن کردہ ڈیجیٹل ریگولیٹری پروسیسز کے نمونے کو دکھانے کے لیے ایک موضوعاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ایس ای سی پی کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام، "لیڈنگ ایفیشنسی تھرو آٹومیشن پرویس(لیپ) "کے تحت ایس ای سی پی نے اہم کاروباری پراسسزکی نشاندہی کی ہے جن کا جائزہ لینے، اور ان کورکارڈکرنے،ری انجنیئر کرنے اور خودکار بنانےکی ضرورت ہے۔یہ موضوعاتی ورکشاپ اس سیریز کی دوسری ورکشاپ ہے اور اس کا انعقاد ٹیکنالوجی امپلیمنٹیشن پارٹنر ٹیکلاگکس پاکستان اور پروجیکٹ کنسلٹنٹس ارنسٹ اینڈ ینگ (ای وائی) کے تعاون سے کیا گیا۔ انٹرایکٹو اور مشاورتی ورکشاپ میں کارپوریٹ سیکٹر اور دیگر ریگولیٹڈ اداروں کے شرکاءنے ازسرنو ڈیزائن کردہ آٹومیٹیڈ طریقہ کار کے پروٹو ٹائپ پر اپنی رائے کا اشتراک کیا۔ایس ای سی پی کی پراجیکٹ مینیجر عظمیٰ خان نے نئے نظام کی خصوصیات اور شقوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جن میں احتساب اور شفافیت کو مددنظر رکھتے ہوئے ٹرن آراو¿نڈ ٹائم (ٹی اے ٹی) میں کمی کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے شرکاءکو سیکیورٹی آپریشنز سینٹر، XBRL، اور ری انجنیئرڈ بزنس پروسیسزکی آٹومیشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹڈصارفین کی آراءکو مددنظر رکھتے ہوئے، ایس ای سی پی میں اندرونی آپریشنز کو ہموار کرنے اور خودکار بنانے کے ساتھ ساتھ بیرونی ریگولیٹرز کے ساتھ تعاملات میں بہتری لانے کی حکمت عملی پر بنایا گیا ہے۔
ای وائی پاکستان سے تعلق رکھنے والے جواد بابر نے مختلف فائلنگ اور کمپلائنس کے ساتھ ساتھ لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن میں سامنے آنے والے چیلنجز اہم نکات بیان کیے ہیں۔ ان کے مطابق، ایک اہم مسئلہ کمپنی کی قسم کے تعین میں درپیش معلومات کا فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا تاکہ غلطیوں کے امکان کو مزید کم کیا جا سکے اور صارفین کو فیس کی ادائیگی کے مزید اختیارات پیش کیے جاسکیں۔ ٹیکلاگکس پاکستان کے نمائندے نے کمپنی رجسٹریشن، فائلنگ، اور تعمیل کے نئے پراسس کی خصوصیات اور دفعات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے پروٹو ٹائپ کا جائزہ لیا۔انٹرایکٹو سیشن میں صارفین کی رجسٹریشن، فائلنگ کا طریقہ کار، کمپنی/صارف پروفائلز تک رسائی، دستاویز کی آسان دستیابی ، ادائیگی کے اختیارات، ،اور دیگر دفعات کا احاطہ کیا گیا۔
ایس ای سی پی 

ای پیپر دی نیشن