چائنا تھری گورجز نے 2 ماحولیاتی ایوارڈز جیت لئے 

Feb 25, 2023


اسلام آباد(کامرس رپورٹر) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) اور سی ایس آر کلب آف پاکستان کی جانب سے 15ویں سالانہ سی ایس آرسمٹ-2023 میں، چائنا تھری گورجز سا¶تھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (CSAIL) کو دو کیٹیگریز، گرین انرجی انیشیٹو اور گورنمنٹ انیشیٹو اینڈ ڈسٹری بیوشنز میں ایوارڈ زسے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز چائنا تھری گورجز سا¶تھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے سبز اقدامات (گرین انیشیٹو)، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر دیئے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے سیفرون طلحہ محمود اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے شرکت کی۔ چائنا تھری گورجز سا¶تھ ایشین انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے این اے زبیری (سینئر ایڈوائزر)، نعیم اختر (جنرل منیجر) اور معاذ اعوان (سینئر مینیجر) نے ایوارڈ زوصول کیے۔ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے این اے زبیری نے چائنا تھری گورجز سا¶تھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی سرمایہ کاری اور اپنی پراجیکٹ کمپنیز کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سماجی بیداری اور پروجیکٹ کمپنیوں میں اسٹیک ہولڈر کی شرکت کے لیے CSAIL کے کردار پر روشنی ڈالی۔ گزشتہ سال جب سیلاب نے پاکستان کے جنوبی حصے میں تباہی پھیلائی CSAIL نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو 650,000 یو ایس ڈالرز کا عطیہ دیا۔جبکہ چائنا تھری گورجز سا¶تھ ایشین انویسٹمنٹ لمیٹڈ نے بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ پلان (BMP) کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے علاقے میں نباتات اور حیوانات کی حفاظت اور تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ مزید برآں کروٹ نے نیشنل پارکس مینجمنٹ پلانز اور سیڈیمنٹ مائننگ پلانز بھی تیار کیے ہیں۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے CSAIL کی پروجیکٹ کمپنی، کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں اپنے پروجیکٹ کے ارد گرد مقامی کمیونٹی کے فائدے اور فلاح و بہبود کے لیے 14 منصوبے مکمل کیے ہیں۔چائنا تھری گورجز سا¶تھ ایشیا انوسٹمنٹ لمیٹڈ ایک انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے جسے چائنا تھری گورجز کارپوریشن نے سال 2011 میں جنوبی ایشیائی خطے میں پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تعمیر کرنے اور ایسے منصوبوں میں سر مایہ کاری کی غر ض سے بنایا ہے۔ چائنا تھری گورجز سا¶تھ ایشیا انوسٹمنٹ لمیٹڈ اس وقت پاکستان میں 6 پاور پروجیکٹ چلا رہی ہے اور ان پروجیکٹس میں کُل 2600 میگاواٹ سے زیادہ نصب شدہ صلاحیت موجود ہے۔ ان پروجیکٹس میں کل 6 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ان پروجیکٹس میں 1124 میگاواٹ کوہالہ ایچ پی پی، 720 میگاواٹ کروٹ ایچ پی پی، 640 میگاواٹ مہل ایچ پی پی، 49.5 میگاواٹ ٹی جی ایف، 49.5 میگاواٹ ٹی جی ایس اور 49.5 میگاواٹ ٹی جی ٹی شامل ہیں۔
چائنا تھری گورجز

مزیدخبریں