گوجرانوالہ:4افراد گرفتار 23 شیشہ حقے،تمباکو برآمد 

Feb 25, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ ایمن آبادسب انسپکٹر مسعود عالم نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے  ذوالکفل،حمزہ،شعیب اور احمد کو گرفتار کر کے  23حقے،6 زہریلے فلیور تمباکو کے پیکٹس اور 32 ہزار روپے برآمد کر لئے۔  اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایازسلیم نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر اورمعاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اور معاشرے کو شیشہ کیفے جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا

مزیدخبریں