لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت) 6 سال قبل مسلم لیگ(ن)کی پنجاب حکومت نے لدھیوالہ وڑائچ کے لوگوں کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تفریخی پارک تعمیر کیا گیا جس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پارک کے کنٹریکٹر اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رقم کی ادائیگی کی وجہ سے کنٹریکٹرنے پارک کے گیٹ کو تالا لگا دیا تھا جو دو سال قبل تنازعہ حل ہونے کے بعد پارک کے انتظامات میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کی انتظامیہ کو سونپ دیئے جانے کے باوجود نہ کھولا جا سکا تو لوگوں نے پارک کے گیٹ پر کوڑے کے ڈھیر لگا دیئے جس سے بازار کا رستہ بھی بند ہو گیا اور راہگیروں خصوصا سکول جانے والی طالبات کو گزرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب پارک میں ڈیوٹی پر تعینات چوکیدار مسلسل غیر حاضر ہے،جس کی وجہ سے جھولے اور دیگر سٹیل کا سامان چوری ہو چکا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل سے مطالبہ کیا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ کے واحد تفریخی پارک کی صفائی اور تزئین آرائش کر کے اسے لوگوں کی تفریخ کے لئے کھولا جائے۔