گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سیکرٹری ہائر ایجو کیشن پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ کھیل بچوں میں نہ صرف سپورٹس مین سپرٹ پیداکرتے ہیں بلکہ ایسی صحت مندانہ سر گرمیوں کے انعقاد سے ان میں چھپی صلاحیتوں کے اظہار کے بھی مواقع میسر آتے ہیں صوبہ بھر میں محکمہ سپورٹس اور ہائر ایجو کیشن کے اشتراک سے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے درمیان 9 مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے صحت مندانہ سر گرمیوں کا آغاز کیاگیا جن کا بنیادی مقصد بہت سے ایسے کھیل جن پر فوکس نہیں رہا تھا ان کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے اور اس سالانہ صوبائی سپورٹس گالا میں جیتنے و الے خوش نصیب طلباء و طالبات کو 286ملین روپے کے انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے تاکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجو ایٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں سالانہ ڈویژنل سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی‘ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب‘ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز گوجرانوالہ زاہد فاروق‘سیالکوٹ ملک شمس‘ مختلف کالجز کے پرنسپلز‘ پرنسپل ادارہ ڈاکٹر کوثر خالد‘ فیکلٹی ممبران‘ محکمہ سپورٹس کے افسران‘ اساتذہ کرام اور طالبات نے کثیر تعداد میں سپورٹس فیسٹیول میں شر کت کی۔
کھیل بچوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیداکرتے ہیں : جاوید اختر محمود
Feb 25, 2023