عمران خان جیل بھرو تحریک کے انجام سے ڈریں‘ اعظم خان لوہانی

Feb 25, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب صدرسندھ پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سیاست کو نہیں ہر دور میں ریاست کو بچایا۔ملک کے مسائل حل کرنے کی کوشش پر نواز شریف کا راستہ روکا گیا۔ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔اعظم لوہانی نے کہا کہ عمران خان کا ملک کو ڈیفالٹ دیکھنے کا سپنا پورا نہیں ہوگا۔وہ یہ سپنا دیکھتے دیکھتے نااہل ہونے کے ساتھ عنقریب اٹک جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگیںعمران خان جیل بھرو تحریک کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل کریں۔سیاست ان کے بس کی بات نہیں وہ  سیاست کو خیرباد کہہ کر صرف اپنے ذاتی شوق پورے کریں اور ملک کو اس حال پر پہنچانے پر جیل جانے کی تیاری کریں۔

مزیدخبریں