ماڈل کالونی کے نجی اسکول میں طالب علم  کے زخمی ہونے پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

Feb 25, 2023


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفعیہ جاوید نے ماڈل کالونی کاظم آباد کے نجی اسکول میں پارٹی کے دوران ایک طالب علم کے زخمی ہونے پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر رفیع الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے، اسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز حسین اور اسٹنٹ ریاض حسین شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹررجسٹریشن رفعیہ جاویدکے مطابق اسکول سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کاظم آباد میں واقع اسمارٹ اسکول میں طالب علم حذیفہ زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں