گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی نے ڈی سی کالونی سوسائٹی کے الیکشن معطل کردیے۔ ڈی سی کالونی فیز تھری کے ایک ہزار ووٹ منسوخ کیے جانے پر رجسٹرار پنجاب کوآپریٹوکے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے عمر فاروق گوندل نے بذریعہ جاوید اقبال قریشی ایڈوکیٹ پٹیشن دائر کررکھی تھی جس کی سماعت ہونے پر سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی لاہور نے 12مارچ کو ہونے والے سوسائٹی کے الیکشن ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو 27فروری کو طلب کرلیا۔