بہاول پور‘(نیوز رپورٹر)گھریلو جھگڑوں پر بھتیجے کے ہاتھوں3پھوپھیاں قتل‘سالے نے بہنوئی باپ نے بیٹے کا مارڈالا۔ ڈی پی او تفصیل کے مطابق پولیس کو ریسکیو 15 پر اطلاع ملی کہ ایک شخص نے تین قتل کر دیئے ہیں۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ملزم وسیم مراد نے اپنی سگی تین پھوپھیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ملزم وسیم مراد ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔ مقتولین میں شمیم بی بی ۔ پروین بی بی اور شاہین بی بی شامل ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا۔ پولیس نے آدھے گھنٹے میں ملزم وسیم مراد کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتا یاہے کہ ملزم بات بات ریش ہوجاتا ہے اور معمولی بات پر شدید غصے میں آجاتاہے اسی عادت کے باعث ہے سانحہ رونما ہو اقتل کے دوران ملزم کے بیٹے نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اسی بھی تشدد کا نشانہ بنایا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ذرائع نے انکشاف کیا کہ ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں دریں اثنا 12 بی سی کی رہائشی شبانہ مائی نے پولیس کودرخواست دی تھی کہ اس کی صابرحسین ولدغلام شبیربھٹی سکنہ12 بی سی کیساتھ وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی میرے بھائی محسن ولدظہوراحمدبھٹی سکنہ بارہ بی سی کی میرے شوہر کیساتھ گھریلومعاملات پرمعمولی ان بن تھی22 فروری کو میرابھائی محسن میرے شوہرصابرحسین کوکسی کام کے سلسلہ میں گھرسے باہرلے گیامیراشوہررات گئے تک واپس نہ آیا محسن نے صابرحسین کوقتل کرکے اس کی نعش بارہ بی سی کھیتوں میں پھینک دی فوری اطلاع پربہاولپورپولیس کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے نعش کوقبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بی وی ایچ منتقل کرایاہے محسن کوگرفتار کرلیاگیاہے۔فیروزہ سے نامہ نگار کے مطابق عباسیہ پل کے قریب رہائش پذیر سعید احمد روزگار کے سلسلے میں اپنے کنبے کے ساتھ کراچی چلا گیا جہاں کسی بات پر اپنے پیارے بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا کراچی پو لیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا مقتول کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا نماز جنازہ کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا