رحیم یارخان ‘ صادق آباد (کرائم رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) جیل بھروتحریک ،ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کئے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر کو جیل مینول کے مطابق سہولیات کی فراہمی قید تنہائی میں چٹائی ،کولر ،ٹوتھ پیسٹ ودیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کر دی گئیں،بیٹے اورانصاف لائیرزفورم کے عہدیداران کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ،وکلاء کی آمد سے قبل ڈسٹرکٹ جیل کا مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا،وکلاء کی جانب سے ملاقات کے لئے عدالت میں پیٹیشن دائر ،ذرائع کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب لاہور میں جیل بھروتحریک کے سلسلہ میں گرفتاری پیش کرنے والے سینیٹر وسابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل میں جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کر دی گئیں ،ذرائع کے مطابق انہیں بیرک نمبر8میں رکھا گیا ہے جہاں کوئی اورحوالاتی کو نہ رکھا گیا ہے ،مینول کے مطابق چٹائی کولر ،ٹوتھ پیسٹ ودیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں جبکہ ملاقات پر پابندی عائد ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اعظم سواتی کو کڑی نگرانی مین رکھا گیا ہے گزشتہ روز ان کے بیٹے بیرسٹرعثمان سواتی اورصدر ڈسٹرکٹ بار جام عبدالمجید لاڑ ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار وانصاف لائیرز فورم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزرحسان مصطفی کے علاوہ وکلاء نے ڈسٹرکٹ جیل میں سابق وفاقی وزیر وسینیٹراعظم سواتی سے ملاقات کی کوشش کی تاہم وکلاء کی آمد سے قبل ڈسٹرکٹ جیل کے مرکزی گیٹ بند کر دیئے گئے اس موقع پربیرسٹرعثمان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو ادویات کی ضرورت ہے جس کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ دریں اثنا بیرسٹر عثمان سواتی نے صوبائی رہنما تحریک انصاف چوہدری سجاد احمد وڑائچ کی فلور مل آمد کے موقع پر ورکرز اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہم اعظم سواتی کی بیل کرانے نہیں جائیں گے ڈکٹیشن آرڈر لیگل گرائونڈ پر چیلنج کئے ہوئے ہیں والد کو ادویات کی ضرورت ہے ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا ہے اعظم سواتی کو واپس لیکر جائیں گے اس موقع پر اس موقع پر شمیل مرزا، چوہدری افضال وڑائچ، طاہر خان سواتی، عثمان افتخار، میاں ہارون شبیر اور دیگر بھی موجود تھے۔