قصور: پابندی کے باوجود شہر میں بسنت منائی گئی

Feb 25, 2023


قصور(نمائندہ نوائے وقت)پابندی کے باوجود شہر قصور میں بسنت منائی گئی، آسمان رنگین پتنگوں سے سج گیا، ھر سو ہوائی فائرنگ اور بوکاٹا کا شور، مقامی پولیس منچلوں کے آگے بے بس تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے شہر میں بسنت منائی جار ہی ہے۔ شہر بھر آسمان رنگیں پتنگوں سے سجا ر ہا تھا کہ رات کو بھی لائیٹس بھی لگا کر پتنگ بازی جاری رھی متعدد چھتوں پر ساونڈ سسٹم لگا کر اور باربی بی کیو کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں