کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ مشرف کریم کے مطابق صوبائی صدر پروفیسر ابو عامر اعظمی، نائب ڈاکٹر نصراللہ لغاری، جوائنٹ سیکریٹری عبدالمجید عارف، صدر کالجز و جامعات ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر کامران زکریا، ڈاکٹر معروف بن روف نے ضلع ساؤتھ کراچی کے مختلف کالجز میں ایک نام نہاد افسر کی جانب سے توہین آمیز رویئے اور تذلیل پر اپنے تشویش و مذمت کا اظہار کیا۔ تنظیم اساتذہ کے رہنماوں نے مزید کہا کہ افسران نے کالجز کے کلاسوں کا معائنہ کے دوران اساتذہ اپنے کلاسز میں معمول کے مطابق تدریس کا عمل جاری رکھے ہوئے تھے لیکن نام نہاد افسر کالج پرنسپلز اور اساتذہ کی توہین و تذلیل کی اور کلاسز میں موجود اساتذہ کو غیر حاضر اور اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کروائے تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ نام نہاد افسر کے رویہ اور ایسے غیر اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ تنظیم اساتذہ پاکستان اساتذہ کے خلاف نا مناسب رویہ اور تذلیل پر خاموش نہیں بیٹھے گی ان بد اخلاق افسران کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی کیونکہ تنظیم اساتذہ پاکستان اساتذہ کے حقوق کیلئے میدان عمل میں ہے لہذا بداخلاق نام نہاد افسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائیاور کالجز اساتذہ کی بے چینی دور کی جائے
کالجوںمعائنہ کے نام پر افسر کی بدکلامی ناقابل برداشت
Feb 25, 2023