کراچی(اسٹاف رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ نابلوس پر اسرائیلی حملہ10فلسطینیوں کی شہادت کھلی جارحیت ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے نابلوس کے شہر پر دھاوا اور10فلسطینیوںکی شہادتوں اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے پر عالمی اداوں کی خاموشی افسوس ناک ہے اسرائیلی فورسزکا فلسطینی علاقوںمیں عسکری طاقت کا بے جا استعمال اور نئی بستیوں کے قیام کیلئے اقداما ت قابل مذمت ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے اور فلسطینی علاقوں میں بلا جواز عسکری طاقت کا بے استعمال کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریںعلامہ ساجد نقوی نے اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہونے اور فلسطینیوں کی حمایت کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر ظلم و درندگی بین الاقومی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں روزبروز بڑھتی جارہی ہیں جسے روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و درندگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے جسے روکنا اُمت کے ہر ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اسے روکے اسرائیلی جارحیت پر اُمت میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔