ضلع وسطی محکمہ باغات کو جدید22گراس کٹنگ مشینیں فراہم

Feb 25, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی محکمہ باغات کو جدیدگراس کٹنگ مشینیں مہیا کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرز باغات کو مشینیں تقسیم کیں۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات نیو کراچی آفتاب احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر باغات لیاقت آباد آصف حُسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات گلبرگ شریف خان و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ100  پارکس بحالی پروگرام کے تحت خستہ حال پارکوں کو بحال کیا جا رہا ہے پارکوں کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے وافر مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے ہم نے میٹھے پانی کو بچایا اور گرے واٹر کو استعمال میں لا کر پارکوں کو سرسبز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی محکمہ باغات کی جانب سے مسلسل فلاور شو کا انعقاد کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیںاس سلسلے میں محکمہ باغات کو بھی اپڈیٹ کیا جارہا ہے تاکہ محکمہ باغات کی کارکردگی کومزید بہتر بنایا جاسکے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید نے کہا کہ محکمہ باغات کی ترقی کے لئے 22   جدید گراس کٹنگ مشینیں محکمہ باغات کے سپرد کی ہیں ۔اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بلدیہ وسطی کے دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین کراچی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔بعد ازاں انہوں نے تمام زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز باغات میں گراس کٹنگ مشینیں تقسیم کیں ۔

مزیدخبریں