کراچی( اسٹاف رپورٹر ) دارالصحت ہسپتال، گلستان جوہر اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری کے شعبہ ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعد خالد نیاز تھے۔ تقریب میں چیئرمین دارالصحت ہسپتال و لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری عامر ولی الدین چشتی، ڈاکٹر علی فرحان رضی اور پروفیسر ڈاکٹر راشد نسیم خان سمیت شہر بھر کے ہسپتالوں سے شعبہ حادثات سے وابستہ ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ کراچی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی میں حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں فوری طبی امدا د سے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں کیونکہ کہ عام طور پر ایمرجنسی سہولیات کی کمی کے باعث وقت زیادہ لگ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید اور معیاری فوری طبی امدا د وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے مجھے خوشی ہے دارالصحت ہسپتال میں 30 بستروں پر مشتمل شعبہ ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر کا ایک اچھا قدم ہے ۔
دارالصحت ہسپتال میںکی افتتاحی تقریب
Feb 25, 2023