کھڈیاں خاص:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ‘1300لٹر ناقص دودھ تلف 


 کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں کا کھڈیاں خاص میں جعلی دودھ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارکر سکشن پمپ، 10 پلاسٹک ڈرمز، 2 گیس سیلنڈرز، چولہا اور گاڑی ضبط کر لی اور موقع پر کیے جانے والے ٹیسٹ فیل آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔جعلی دودھ بنانے والے 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج بھی کروا دیا گیا۔ سپلائر گاڑی میں غیر معیاری دودھ لوڈ کر رہے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ  گردونواح میں موجودہ صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...